

Loading content...
غایت القصویٰ کے ایک معنی ہیں انتہائی مقصد و غرض یہ بھی عرض کردوں کہ شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی حکومت اِلٰہیہ کا قیام سب سے آخر میں ہے یعنی ان کا دور حکومت و ظہور اجلال دور باطل کیلئے ایک انتہا کا درجہ رکھتے ہے کہ ان کے خروج کے ساتھ ہی باطل کا خاتمہ ہوجائے گا ،ان کا خروج وقت معلوم ہے جس میں ابلیس اور آل ابلیس کیلئے مقررہ مدت انہی پر منتہی ہونا ہے اور ان کے خروج کے بعد اس ملعون کا بھی کلی طور پر خاتمہ ہو جائے گا اور اس کے بعد حق کی ایک نہ ختم ہونے والی حکومت کا آغاز ہوجائے گا کہ جس کی کوئی انتہا نہیں ہوگی کوئی حد اختتام نہیں ہوگی بلکہ ایک اِنفنیٹ کنگڈم آف گاڈ (Infinite Kingdom of God) ہوگی جو رہتی کائنات بلکہ ابد الآباد تک باقی رہنا ہے گویا وہ جنت کی طرح کا ملک ہوگا جس میں رہنے والوں کیلئے فیھا خالدونکی نوید دی گئی ہے جس کیلئے ایور اینڈ ایور (Ever and Ever) کا لفظ بھی بہت چھوٹا اور بونا لگتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار