

Loading content...
دیکھئے میں یہ عرض کرچکا ہوں کہ ہر چیز کی اک غرض وغایت ہوتی ہے اور اس کائنات و عالم ممکنات کی غرض و غایت صرف اور صرف نور اول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے جو اپنے لمحہ اولین میں واحد الاصل تھا مجرد عن المادیات و مراتب تھا اور یہی نور اول ہی غایت الغایات و جامع الغایات ہے، پھر آگے جو کچھ بنتا گیا ہے وہ اسی نور کے کسی نہ کسی پہلو کی وجہ سے بنتا گیا یعنی تخلیق افلاک کی وجہ ان کا ظہو ر تھا، انسانیت کی تخلیق کا مقصد ان کا تعارف تھا، انبیا کی تخلیق کا مقصد ان کی پہچان کروانا تھا، اسی طرح پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کا نور اول (جو کلنا واحد کا مصداق ہے) ہی ہر چیز کی وجہ تخلیق بنا ہے، کیونکہ یہی اللہ د کا مجسم تعارف ہیں اور ان کے اس دنیا میں بشری لباس میں آنے کی وجہ حکومت اِلٰہیہ کا قیام ہے اور یہ بھی احادیث سے ثابت ہے کہ حکومت اِلٰہیہ کا قیام دور آخر میں شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کے ذریعے ہونا ہے اور انہی کے زمانے میں پھر اس واحد الانوار نے زمانہ واحد میں ظاہر ہونا ہے… کیونکہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کا قیام سب سے آخر میں ہے اور باقی پاک خاندان تطہیر علیہم الصلوات والسلام کے صدیوں بعد ان کا ظہور ہے اس لئے یہ ایک طرح سے بعید ترین غایت ہیں یعنی ہیں تو آئمہ اطہار علیہم الصلوات والسلام کے ظہور کا مقصد ہی مگر ان کے کافی بعد اس نے پورا ہونا ہے اس لئے یہ بعید ترین مقصد قرار پائے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار