

Loading content...
اے میرے پاک حبیب صلی اللہ علیہ و آلک کیا آپ اپنے اوصیائے پاکؐ کی زیارت کرنا پسند فرمائیں گے؟ عرض کی جی ہاں ! اس پر فرمایا آپ عرش کے دائیں طرف نگاہ فرمائیں جب آپ نے نگاہ فرمائی تو کیا دیکھا کہ وہاں امیر المومنین علیہ الصلوات و السلام اور ملکہ ٔ عالمین صلوات اللہ علیھا اور باقی انوار ازلیہ ٔ اِلٰہیہ صلوات اللہ علیھم اجمعینکو مسند نشین دیکھا اور ان کے درمیان میں انہوں نے دیکھا کہ ایک کوکب دری قمری الوجہ ذات کھڑے ہوئے ہیں اس وقت پردہ ٔ توحید سے ندا آئی اے میرے محبوب صلی اللہ علیک و آلک ھولاء الحجج و ھذا الثائر من عترتک یا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم و عزتی و جلالی انہ الحجة الواجبة لاولیائی و المنتقم من اعدائی (1)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار