

Loading content...
بس اسی طرح اس حجاب اللہ اکبر کا باہر جو تھا وہ انوار معصومین کا نور تھا اور جو اس کا باطن تھا وہ مخدرات عصمت صلوات اللہ علیہن کا نور تھا اس لئے احادیث معراجیہ میں مخدارت عصمت صلوات اللہ علیہن کا ذکر نہیں ہے بلکہ ان کی خوشبو کا ذکر ہے جیسا کہ شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے جب دریافت کیا گیا کہ معراج کے دوران جو کلام ہوا اس کا لب و لہجہ کیسا تھا؟ تو آپؐ نے فرمایا کہ عرش پہ جو نوے ہزار کلام ہوئی اس میں لب ولہجہ امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کا تھا اور وہاں کی جو خوشبو تھی وہ میری اس بیٹی صلوات اللہ علیہا کی تھی کہ جو اپنے بابا پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بھی ماں ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار