

Loading content...
دوستو!ـیہ بھی آپ جانتے ہیں کہ حجاب کے دو پہلو دو ڈائمنشن (Dimention) ہوتے ہیں ایک اندرونی حصہ ہوتا ہے اور ایک بیرونی حصہ ہوتا ہے اس کی مثال آپ کسی ایسے کپڑے سے دے سکتے ہیں کہ جس کے اندر اور باہر کے دو علیحدہ علیحدہ رنگ ہوں یا ویلوٹ جیسا کپڑا سمجھ لیں کہ جس کے ایک طرف فر ہوتی ہے اور دوسری طرف فر نہیں ہوتی… اب ایساکوئی حجاب ہوتو اس کے اندر والے اور باہر والے کیلئے دو مختلف ویو (View) ہوتے ہیں یعنی اگر فرض کرلیں کہ ایک کپڑا ایسا ہے کہ جس کے اندر کا رنگ سبز ہے اور باہر کا رنگ سرخ ہے تو باہر والے کو وہ حجاب سرخ نظر آئے گا اور اندر والے کو وہ حجاب سبز نظر آئے گا یعنی پردے سے باہر والے کو پردہ اور رنگ کا نظر آئے گا اور جو پس پردہ ہوگا اس کے سامنے اور رنگ ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار