

Loading content...
آپ روایات معراجیہ کو دیکھیں ا س میں ہے کہ جب شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وہاں تشریف لے جاتے ہیں تو حجابِ ذات کے باہر اپنے ہی انوار کا مشاہدہ ہوا یعنی ان کے اپنے مراتب ولایت مطلقہ کے ساتھ سارے معصومین علیہم الصلوات والسلام ان کے استقبال کیلئے وہاں موجود تھے اور یہ بھی تھا کہ وہ انوار معصومین علیہم الصلوات والسلام خود حجاب اللہ اکبر بنے ہوئے تھے یہ یاد رہے کہ ٭ لَقَدْ رَاْی مِنْ آیَاتِ رَبِّہِ الْکُبْرَیٰ… میں جو من ہے یہ تبعیضیہ نہیں ہے بلکہ من مترادفة بالبا ہے جیسا کہ من کے اقسام میں طلبا کو پڑھایا جاتا ہے کہ اس کے معنی معیت کے ہوتے ہیں یعنی ترجمہ اس طرح ہوجائے گا کہ تحقیق انہیں آیات کبریٰ اِلٰہیہ کے ساتھ دکھایا گیا یعنی ان کی اپنی حقیقت کا اپنے انوار کے ساتھ مشاہدہ کروایا گیا کیونکہ معصومین علیہ الصلوات والسلام انہی کی حقیقت کے اجزا تھے اور وہی حجاب اللہ اعظم و اقرب بنے ہوئے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار