

Loading content...
دوستو!ـیہ بات یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ د کی سب سے اعلیٰ ترین نشانی یا ارفع ترین آیت حجاب اللہ ذات ہی ہے جس کے اندر ذات ہی ذات ہے اور اس کے اندر ذات کے علاوہ کوئی نہیں ہے اور یہ ہزاروں لاکھوں حجابات کے بعد سب سے آخری حجاب ہوتا ہے اس لئے اس حجاب اللہ اکبر کو آیة اللہ الکبریٰ بھی کہتے ہیں جیسا کہ کلام اِلٰہی میں فرمایا ٭ لَقَدْ رَاْی مِنْ آیَاتِ رَبِّہِ الْکُبْرَیٰ یعنی انہیں آیت کبریٰ کا مشاہدہ کروایا گیا مگر یہ مشاہدہ مرتبہ عبدیت و نبوت و رسالت کو کروایا گیا کیونکہ یہ ان مراتب ہی کیلئے اعلیٰ ترین مقام تھا ان کی ذات کیلئے نہیں کیونکہ یہ ذات رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کیلئے کوئی بڑی چیز نہ تھا کہ یہ انہی کا جزو نور تھا جس کے یہ کلتھے یعنی ان کی ولایت مطلقہ کا ہی کا ایک جلوہ تھا جو ان کے مراتب اظہاریہ کو دکھایا گیا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار