

Loading content...
اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ حجاب کیا تھا؟…وہ حجاب اللہ اکبر ان کا کوئی غیر نہیں تھا بلکہ انہی کا اپنا باطن تھا ان کا مرتبہ ولایت مطلقہ ہی ان کے سامنے حجاب بن گیا یعنی وہ امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام تھے جو ان کے سامنے حجاب تھے جو وہاں عبدیت کے لباس سے مجرد ہوکر تشریف فرماتھے اور ہمیشہ سے موجود تھے اس لئے انہوں نے وہاں انہیں حجاب اللہ اکبر پایااس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک پردے کے دونوں پہلوؤں کے درمیان جو حجاب ہوتاہے وہ پردہ خود ہی ہوتا ہے کوئی غیر نہیں ہوتا یعنی سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلماور امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام ایک ہی پردے کے دو پہلو ہیں ایک اندرونی پہلو ہے اور ایک بیرونی پہلو ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار