

Loading content...
دوستو!ـحقیقت یہ ہے کہ اگر ان عہدوں اور مراتب ظاہریہ سے مجرد ہوکر جانا چاہتے تو پھر انہیں جانے کی ضرورت ہی نہیں تھی کیونکہ یہ ولی مطلق تھے اور ولی مطلق اور خالق کے مابین تو کوئی حجاب ہوتا ہی نہیں، ولی مطلق تو ہمہ وقت مقام معراج ہی پر متمکن ہوتا ہے اس لئے عرش ہمہ وقت ان کے قدموں میں ہوتا ہے اور کرسی ان کے تصرف میں ہوتی ہے، لوح زیر نظر ہوتی ہے، قلم ان کی انگلیوں میں گردش کرتا ہے، ذات واجب الوجود ان کے روبرو ہوتی ہے، تو پھر سفر کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے؟… ہاں مرتبۂ رسالت اور عبد یت و نبوت کے ساتھ ان کا وہاں جانا معراج ہے مگر جب یہ وہاں پہنچ جاتے ہیں تو وہاں ان کے سامنے حجاب آجاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار