

Loading content...
ہمارا مقصد یہ ہے کہ صفات اِلٰہیہ کا کمال حصول بلاتجرید ناممکن تھا یعنی یہ ناممکن ہے کہ بشریت کا جامہ بھی باقی رہے اور اللہ کے کلی صفات کا مظہر بھی بن جائے اس لئے کمال قرب میں جامۂ بشریت سے مجرد ہونا شرط ہے اور اس مقام اوادنیٰ تک رسائی کیلئے تجرید کامل درکار ہے جس میں بشریت ونبوت و رسالت کو پیچھے چھوڑنا پڑتا تھا کیونکہ کوئی بھی نبی و رسول اپنے عہدوں سے تجرید کامل پا ہی نہیں سکتا اس لئے وہ وہاں نہیں پہنچ سکتا اور کوئی ملک مقرب بھی اپنی ملکیت و فرشتگی سے مجرد نہیں ہوسکتا کیونکہ اگر اس سے لباس ملکی اتر جائے تو ملک ہی نہ رہے اس لئے وہ بھی وہاں نہیں جا سکتا وہاں تو صرف وہ جا سکتا ہے جس کی حقیقت مجرد کامل ہو اور وہ اول ما خلق اللہ نوری کا مصداق ہو… جس کی ازلی ذات مجرد عن المراتب ہو اور سارے مراتب اسے عارض ہوئے ہوں ان کے جزوِ ذاتِ اولیہ نہ ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار