

Loading content...
یہاں آپ کو سمجھانے کیلئے میں ایک مثال عرض کرتا ہوں کہ ایک آدمی کوہ ہمالیہ کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر پہنچنا چاہتا ہے اور اس کی خواہش یہ ہو کہ وہ اپنی رولزرائس گاڑی کے ساتھ چوٹی تک انہی کوہ پیماؤں کے راستوں پر چل کر پہنچ جائے، یہ بات امر محال ہے کیونکہ اس چوٹی پر تو پچاس پچاس افراد کی ٹیم جانے کی کوشش کرتی ہے تو پچاس میں سے دو یا تین آدمی پیدل بڑی مشکل سے جا سکتے ہیں وہاں کسی کا اپنی گاڑی سمیت پہنچ جانا امر محال ہے اور اگر کوئی جیالا وہاں یہ کوشش کرے اور چوبیس ہزار فٹ کی بلندی میں سے بائیس ہزار فٹ تک وہ گاڑی سمیت پہنچ جائے تو یہ بات کسی معجزے سے کم نہیں ہوگی کیونکہ یہ عادی طریقے سے ناممکنات میں سے ہے، بلاتشبیہ اسی طرح شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا لباس ہائے ظاہریہ کے ساتھ اوادنیٰ کے مقام تک پہنچ جانا وہ کمال ہے جو مقام اعجاز کیلئے بھی کمال کا درجہ رکھتا ہے یعنی ان عارضہ لباسوں اور عہدوں کو وہاں تک لے جانا اور اپنی ظاہری حقیقتوں کو معراج کروانا بہت بڑی چیز ہے اور یہی ان کی انفرادیت ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار