

Loading content...
اب یہاں سے شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آگے جانا چاہتے تو جا سکتے تھے مگر انہیں لباس عبدیت و نبوت و رسالت کو اتارنا پڑتا یعنی ان لباس ہائے اظہاری سے مجرد ہوکر آگے جا سکتے تھے ورنہ اس لباس کے ساتھ وہاں نہیں جا سکتے تھے کیونکہ عبدیت و نبوت ورسالت کا یہی مقام کامل تھا اس سے آگے تو وہ ولی مطلق بن کر ہی جا سکتے تھے مگر شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے مراتب ظاہریہ کا کمال اسی میں دریافت کر رہے تھے کہ وہاں مع نعلین پہنچے جہاں کوئی نبی یا رسول بھی نہیں جا سکتا اور یہ مرتبہ نبوت و رسالت و عبدیت کیلئے مقام معراج تھا ان کی ذات کیلئے تو یہ کوئی معراج تھا ہی نہیں، حقیقت یہ ہے کہ ان مراتب اظہاریہ و عارضہ کے ساتھ کسی کا وہاں تک پہنچ جانا امر محال تھا مگر یہ وہاں پہنچ گئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار