

Loading content...
دوستو!ـیہ بھی آپ نے دیکھا ہوگا کہ جب شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم معراج پہ تشریف لے جاتے ہیں تو بحیثیت عبدکے تشریف لے جاتے ہیں نہ کہ بحیثیت ولی کے، اس لئے فرمایا گیا تھا کہ سبحان الذی اسریٰ بعبدہ… یعنی سبحان ہے وہ ذات جو اپنے عبد کو لے گئی (اسریٰ رات کی سیر کو بھی کہتے ہیں) اس طرح معنی یہ بھی ہو سکتے ہیں کہ سبحان ہے وہ ذات جو اپنے عبد کو رات کی سیر پر لے گئی… اب یہ تو میں پہلے ہی بیان کر چکا ہوں کہ مقام عبد اِلٰہی کمال نبوت و کمال عصمت کا مقام ہے جو کسی دیگر مخلوق کو حاصل ہی نہیں ہے مگر یہ یاد رکھنا چاہیے کہ مرتبۂ ولایتِ مطلقہ عبدیت کا کل ہے اور عبدیت مرتبہ ولایت کا جزو ہے… اب ہوا یہ کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم معراج پر تشریف لے جاتے ہیں تو انہوں نے عبدیت و نبوت کا لباس زیب بدن فرمایا ہوا تھا نہ کہ لباس ولایت مطلقہ زیب حقیقت تھا اس لئے انہیں حجاب اللہ اکبر کے سامنے روک لیا گیا اور اس مقام پر جناب آیة اللہ روح اللہ خمینی رضوان اللہ علیہ تعلیقات علی الفصوص الحکم میں فرماتے ہیں کہ حجاب قدرت سے آواز آئی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار