

Loading content...
٭ انا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم و محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم انا… یعنی ہم وہ جناب ہیں اور وہ جناب ہم ہیں…یعنی ان کا نور ایک ہی ہے اور ان کا اظہار دو حیثیتوں میں ہوا ہے… اگر ہم مثال کیلئے خود خالق کونین د کو لائیں تو وہ اس طرح ہے کہ جیسے اللہ د کی ذات احد ہے مگر اس کے صفات کا اظہار دو صورتوں میں ہوا ہے یعنی صفاتی تقسیم سے اس کا اظہار جمال و جلال کی صورتوں میں ہوا ہے، اسی طرح مرتبہ نبوت مظہر جمال اِلٰہی ہے اور مرتبہ ولایت مظہر جلال اِلٰہی ہے اور ان دونوں کا باطن واحد ہے، کیونکہ اللہ احد ہے جمال و جلال کے باوجود اس کی احدیت میں فرق نہیں آتا اسی طرح مقام مظہریت میں نبوت و ولایت کا اظہاراس نور اول کی واحدیت کی نفی نہیں کرتا ان دونوں کا باطن ایک ہے اور وہ نور اول ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار