

Loading content...
دیکھئے سرور کونین اللہ د کے نور اول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم من حیث الولی ازل سے متصل باللہ و واصل باللہ ہیں، ان کے اور خالق ازل و ابد کے مابین کوئی حجاب ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ وہ اس کے نور اول ہیں اور اس کے وسیلہ بلافصل ہیں اس لئے انہی کا مرتبہ باطنیہ ہی حجاب اللہ اکبر ہے، حجاب اللہ اول ہے، مگر سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو جو مرتبۂ اظہار عارض ہوا وہ دو صورتوں میں اظہار پذیر ہوا ایک جزو ِنور بحیثیت نبی کے ظاہر ہوا اور دوسرا جزوِ نور بحیثیت ولی مطلق کے ظاہر ہوا، ان دونوں کا باطن واحد الاصل نور تھا مگر اظہار کی حد میں یہ دو نور بن کر ظاہر ہوئے جیساکہ شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا ٭ انا و علی علیہ الصلوات والسلام من نور واحد
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار