

Loading content...
بات یہاں تک ختم نہیں ہوتی بلکہ یہ وہ مقام ہے کہ جہاں انوار آئمہ اطہار علیہم الصلوات والسلام کا جو جامۂ بشری ہے وہ بھی جل کر بھسم ہوجاتا ہے، اس میں یہ پاک انوار بھی جاتے ہیں تو لباس بشریت اتار کر جاتے ہیں کیونکہ وہ مقام ان کی ظاہری بشریت سے بھی ماوریٰ ہے کیونکہ ان کی بشریت کی جو طینت ہے وہ مومنین کے ارواح قدسیہ سے مناسبت رکھتی ہے اور اس میں مومنین کے ارواح بھی اگر جانا چاہیں تو فنا ہوجائیں، اس لئے جب پاک ذوات علیہم الصلوات والسلام بھی جاتے ہیں تو یہ اپنی بشریت کے لباس کو اس مقام سے بہت نیچے چھوڑ جاتے ہیں کیونکہ وہ مقامِ ذات ہے وہ برقستان حریمِ ذات کا حرم سرا ہے اس کے اندر کیا ہے یہ سوچنا بھی وہ گنا ہ و گستاخی ہے جو کفر سے لاکھوں گنا بڑاکفر اکبر ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار