

Loading content...
دوستو!ـیہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ان مقامات عالیہ سے آگے بھی ایک مقام ہے کہ جہاں ایک صاحب ایقان جانا بھی چاہے تو جا نہیں سکتا بلکہ اس مقام کا دور سے مشاہدہ ہی کرتا ہے، وہاں اگر دیکھا جائے تو آسمانی بجلیوں کا ایک بہت چمکدار اور دل دہلا دینے والا جال بُنا ہوا ہوتا ہے اور اس کے جال کی ہر تار اس طرح روشن ہوتی ہے کہ انسان کی روح اسے دیکھ کر کانپ جاتی ہے گویا لاکھوں ارب میگاواٹ کی اربوں تاروں کا ایک جال آسمان پر تنا ہوا ہوتا ہے اس مقام پر انسان کی روح جب جاتی ہے تو اسے معلوم ہوتا ہے وہ کتنی کمزور ہے اور اس کی تخلیق کتنی کمزور ہے کیونکہ وہاں اس کی حیثیت ایسی ہوتی ہے کہ جیسے آگ کا ایک سمندر دہک رہا ہو اور اس میں سے کوئی مچھر گزرنے کی کوشش کرے تو اس کا کیا انجام ہو سکتا ہے بس وہ اس طرح ہوتی ہے یہ وہ مقام ہے کہ جہاں کوئی روح نہیں جا سکتی کیونکہ اس کے برقستان میں ایک کشش بھی ہوتی ہے جیسا کہ ایک ارب میگاواٹ کی برقی تار سو گز سے انسان کو کھینچ کر فنا کر دیتی ہے اسی طرح وہ برقی جال یا وہ برقستان بھی لاکھوں کروڑوں نوری برسوں کے فاصلے سے اپنی طرف کھینچ لیتا ہے اور اس میں جاتے ہی انسان ایک کمزور مچھر سے بھی زیادہ کمزور حالت میں جاکر فنا ہوجاتاہے وہاں کسی عام روح کے داخلے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا بلکہ روح الامین بھی اس مقام پہ سر جھکا کر عرض کرتا ہے کہ اگر میں ایک بال کے برابر بھی آگے بڑھا تو میرے پر جل جائیں گے اور وہ بھی ان حدود سے لاکھوں اربوں نوری برس کے فاصلے پہ کھڑے ہوکر عرض کرتا ہے کیونکہ اس برقستان کو عبور کرنے کا تو وہ سوچ بھی نہیں سکتا اگر سوچ لے تو اس کا شعور اور اس کی روح کا نور بھی جل کر بھسم ہوجائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار