

Loading content...
دوستو!ـیہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ایقان کے اعلیٰ درجات انبیا و رسل علیہم السلام میں سے بھی ہر ایک کو میسر نہیں ہوتے جیسا کہ کسی نے بارگاہ میں عرض کیا تھا کہ جناب عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ پانی پر چل سکتے تھے اس پر فرمایا کہ اگر ان میں یقین کامل ہوتا تو وہ ہوا پر بھی اسی طرح چل لیتے جس طرح وہ زمین پر چلتے تھے یعنی ایقان کی آخری منزل تو انبیا و رسل میں سے بھی ہر ایک کو نصیب نہیں ہے ہاں اس امت کے جو صاحبان ایقان ہیں وہ ان اعلیٰ منازل و مقامات کو پا لیتے ہیں اسی لئے فرمایا گیا تھا کہ ہماری امت کے علما یعنی صاحب ایقان انبیا ئے بنی اسرائیل سے بھی افضل ہیں کیونکہ جو منازل ومقامات انہیںحاصل ہوتے ہیں وہ ان انبیا علیہم السلام کو حاصل نہیں ہوتے…اسی کا ایک مظاہرہ جناب حسین بن روح سلام اللہ علیہ آج تک فرما رہے ہیں کہ ہزاروں لاکھوں مقامات پر ایک وقت میں لوگ عریضہ ان کے سپرد کرتے ہیں تو وہ ہر عریضہ اپنے دست مبارک پر وصول کرتے ہیں اور یہ صرف ان کی انفرادیت نہیں ہے بلکہ وکلائے اربعہ ]نواب اربعہ[ سلام اللہ علیہممیں سے جس کے سپرد عریضہ کیا جائے وہ اسی طرح وصول کرتے ہیں یعنی ایقان و وقوف کے اعلیٰ درجات پر اس امت کے اعلیٰ ترین افراد فائز ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار