

Loading content...
اس کی میں ایک عام مثال دیتا ہوں کہ آپ حضرات میں سے بعض ایسے ہوں گے جو یہاں پہلی مرتبہ آئے ہوں گے اور اکثر آنے والے حضرات بھی جب پہلی مرتبہ آئے ہوں گے تو انہوں نے میرے بارے میں بہت کچھ سنا ہوگا یا اس بارے میں علم حاصل کیا ہوگا، جب انہوں نے ہمارے بارے میں معلومات لئے ہوں گے تو انہیں جو علم حاصل ہوا ہوگا اس سے ان کے ذہن میں ہماری ایک امیج (Image) ]تصویر[ بنی ہوگی، ہمارے ماحول کے بارے میں ایک امیج (Image) بنی ہوگی، حتیٰ کے میری شکل و صورت کی بھی ایک امیج (Image) بنی ہوگی، پھر وہ یہاں تشریف لائے ہوں گے یعنی ایک مکمل علم حاصل کرنے کے بعد جب یہاں آئے ہوں گے تو یہاں پہنچتے ہی ان کے ذہن کے سارے تصاویر ایک دم فنا ہوگئے ہوں گے اور اس کی جگہ ایک نئی تصویر بنی ہوگی… بالکل اسی طرح جب انسان انوار اِلٰہیہ ازلیہ کے بارے میں معلومات حاصل کرتا ہے یا کتابیں پڑھتا ہے تو اس سے اس کے ذہن میں معصومین علیہم الصلوات والسلام کی ایک امیج (Image) بنتی ہے، ایک تصویر یا ایک تصور پیدا ہوتا ہے مگر جب وہ ان ذوات متعالیات علیہم الصلوات والسلام کی زیارت کا اعزاز حاصل کرتا ہے تو اس کی پہلی تصویر و تصور فنا ہوجاتے ہیں بلکہ ایک نئی تصویر بنتی ہے، اس سے ثابت ہوا کہ علم سے جو تصویر یا تصور قائم ہوتا ہے وہ ناقص اور فانی ہوتا ہے اور اس کی اساس اتنی کمزور ہوتی ہے کہ مشاہدے کے ایک ہی جھپاکے سے آن واحد میں وہ فنا ہوجاتے ہیں اور مشاہدے کی ہلکی سی کرن کے سامنے جم ہی نہیں سکتے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار