

Loading content...
مخلوق خلقی و امری کیلئے ان کا ظہور اجلال غایت کلیہ کا درجہ رکھتا ہے کیونکہ ان کے ظہور اجلال کے ساتھ خلقی و امری مخلوق کو اپنے کمال کا حصول ہوجائے گا یعنی اللہ د کا تعارف ہوجائے گا اور اللہ د کا مقصد عرفان بھی پورا ہوجائے گا کیونکہ یہ اللہ د کا زندہ تعارف ہوں گے… اور ان کے خروج و ظہور کے فوائد ایک ادنیٰ ذرے سے اعلیٰ ترین مخلوق تک ظاہر بظاہر ویکساں پہنچیں گے کہ دنیا کو درست نظام ملے گا جو اس کی غرض و غایت ہے… مظلومین کو انتقام سے راحت ملے گی… دوستوں کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں گی… مناصب عالیہ کو عدل و قسط کا حصول ہو گا… عرفا کو دیدار اِلٰہی ہوگا… زخمی دلوں کو شفا ملے گی… ملکوت کو لطف سجود ملے گا… انبیا علیہم السلام کو مقصد تخلیق حاصل ہوگا… عاشقوں کو محبوب ازل کا وصل نصیب ہوگا… ظالمین کو ان کے مظالم کی سزا ملے گی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار