

Loading content...
ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کو غایت القصویٰ اس لئے کہا گیا ہے کہ یہ ذات اقدس اولین و آخرین کی وہ بلند ترین اعلیٰ ترین غرض و غایت ہیں کہ جن تک کسی کی رسائی ہی نہیں ہے، یہ وہ بلند ترین غایت ہیں جو ہماری پہنچ سے، ہمارے ارواح کی پہنچ سے، ہمارے فہم و ادراک کی پہنچ سے، ایمان و عرفان و ایقان کی پہنچ سے بہت بلند ہیں مگر ہیں یہ ہماری اولین مراد
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار