

Loading content...
انوار ازلیہ و ابدیہ علیہم الصلوات والسلام کے جامہ بشری میں ظاہر ہونے کی غرض و غایت ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف اور مومنین کی تخلیق کی غرض و غایت بھی یہ انوار معصومین علیہم الصلوات والسلام ہیں اور پوری خلقی و امری مخلوق کی تخلیق کی غرض و غایت و مقصد عرفان اِلٰہی ہے مگر عرفان اِلٰہی کا واحد ذریعہ ہمارے شہنشاہ معظم عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کا ظہور ہے کیونکہ ان کے ظہور کے ساتھ ہی سارے مقاصد حاصل ہونا ہیں کیونکہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف جامع الغایات ہیں اسی لئے غایت القصویٰ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کا اسم مبارک ملا ہے یعنی غایت القصویٰ بلند ترین مقصد و غرضِ تخلیق ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار