

Loading content...
دوستو!ـیہ تو آپ کو معلوم ہو ہی چکا ہے کہ ہر چیز کی تخلیق و عمل و فعل کا کوئی نہ کوئی مقصد، مدعا، غرض، غایت ضرور ہوتی ہے اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جس طرح تخلیق انبیا علیہم السلام کا بھی ایک مقصد تھا اور ان کی بعثت کا بھی ایک مقصد تھا اسی طرح اللہ د کا جو نور اول تھا وہ اس دنیا میں جامۂ بشری میں جلوہ کش ہوا تو اس کا بھی کوئی نہ کوئی مقصد تو ضرور ہوگا ان کے بشری روپ میں آنے کی کوئی نہ کوئی غرض و غایت بھی ضرور ہوگی جس کی وجہ سے یہ اس دنیا میں انسانی شکل میں تشریف لائے اور اس نور وحدت الاصل نے چہاردہ معصومین علیہم الصلوات والسلام کا روپ اختیار کیا اور اس کے بعد یہاں بد بخت انسان کے ہاتھوں سارے ظلم و ستم برداشت کئے اور اپنے صبر خداوندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ایک کرکے اس دنیا سے تشریف لے جاتے رہے ان کے اس جامۂ مظلومیت میں آنے کی بھی کوئی نہ کوئی غرض و غایت ہوگی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار