

Loading content...
دوستو!ـیہاں ایک اور طرف اشارہ کرنا بھی ضروری ہے کہ جو غایت اولیہ یا کسی چیز کے بنانے کی جو اصل محرک ہوتی ہے اس کی ایک صفت یہ بھی ہے کہ وہ ہوتی تو سب سے پہلے ہے مگر وہ اول ہونے کے ساتھ ساتھ سارے علل کو جاری رکھنے کی بھی محرک ہوتی ہے اور ظاہر سب سے آخر میں ہوتی ہے جیسا کہ میں نے مکان کی مثال دی ہے تو اسی کو دیکھ لیں کہ سب سے پہلے انسان کو رہائش کی ضرورت محسوس ہوئی اور وہ محرک بنی کے مکان بنایا جائے اور وہ محرک اول سے لے کر آخرتک کام کرتی رہی یعنی اگر یہ مکان بنانے کی خواہش و ضرورت کسی ایک مرحلے پر بھی ختم ہوجائے تو مکان کی تعمیر رک جاتی ہے… یہی علت غائیہ سب سے پہلے ہوتی ہے اور سب علل کے ساتھ بھی ہوتی ہے اور ظاہر سب سے آخر میں ہوتی ہے اسی طرح اشارہ فرماتے ہوئے فرمایا گیا تھا الحجة قبل الخلق و مع الخلق و بعد الخلق
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار