

Loading content...
یہاں اتنا عرض کروں گا کہ بعثت انبیا علیہم السلام کا مقصد صرف خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں اور سارے نبی ان کے تعارف کیلئے مبعوث بر نبوت فرمائے گئے ہیں ورنہ کسی نبی کی یہ اوقات نہیں کہ وہ اللہ د کا تعارف کروا سکے اللہ کا تعارف کروائے تو وہ کروائے جو اس کا نور اول ہے جو اس کا جامع جمیع صفات نور ہے… دیکھئے انبیا میں سے سب سے خوش قسمت نبی ہیں جناب ابراہیم خلیل الرحمن علیہ السلام کیونکہ انہیں تینوں سامی مذاہب احترام کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں یعنی یہودیت عیسائیت اور اسلام، ان سب مذاہب میں ان کا احترام موجود ہے مرتبہ و شان میں یہ سارے انبیا سے افضل مانے جاتے ہیں کیونکہ یہ خلیل بھی تھے، نبی بھی تھے، امام بھی تھے، یعنی چھ(6) عہدے ایک دم ان کے پاس تھے مگر جب مردوں کو زندہ کرنے کی بات ہوئی تو انہوں نے بارگاہ ایزدی میں عرض کیا ٭ رب ارنی کیف تحی الموت…
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار