

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ بظاہر یہ دو نظر آنے والے مقاصد دراصل ایک ہی ہیں کیونکہ اس کی پہچان بلاواسطہ نا ممکن ہے، اس کا عرفان بلاواسطہ محال ہے، اس لئے اس نے فرمایا کہ اے میرے حبیب ازل صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آپ ہی تو میرے عرفان کا ذریعہ اور وسیلہ ہیں، اس لئے میں نے ہر چیز آپ ہی کیلئے خلق فرمائی ہے کیونکہ جو آپ کو دیکھے گا مجھے پہچان لے گا، آپ ہی کا نور میرا زندہ تعارف ہے، آپ ہی کا نور اول میری مجسم شناخت ہے، آپ ہی کا نور اقدس مفصل عرفان ہے… یہ بھی ایک طویل موضوع ہے کہ شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس ذاتِ واجب الوجود کا عرفان مفصل ہیں تو کس طرح؟ اس بات کو ترک کرکے ہم آگے بڑھتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار