

Loading content...
اگر کوئی مبہم آواز پیدا کی جائے تو اسے عربی میں صوت کہتے ہیں چاہے اس کا کوئی مفہوم متعین ہی کیوں نہ ہو کوئی لے، سرُ، ردھم ہی کیوں نہ ہو کوئی راگ یا موسیقی ہی کیوں نہ ہو کیونکہ اس میں الفاظ نہیں ہوتے اس لئے وہ اسے صوت کہتے ہیں یعنی آواز جیسی بھی ہو چاہے گدھے کی ہو چاہے دربار رسالت میں اونچی ہونے والی ہو وہ صوت ہی ہوتی ہے ہاں جب کوئی بات ہوگی تو اسے قول کہاجائے گا… اس پر ماہرین نے طویل بحثیں کی ہیں انہیں ترک کرتے ہوئے صرف اتنا عرض کروں گا کہ لفظ کن ایک قول ہے اس لئے ان یقول لہ سے ظاہر فرمایا گیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار