

Loading content...
پھر یہ بھی تو آپ جانتے ہیں کہ ان کام کرنے والوں کے مقاصد جداجدا ہوتے ہیں اینٹ ساز کا مقصد کوئی اور ہوتا ہے، مزدور کا مقصد کوئی اور ہوتا ہے، ٹریکٹر والے کا مقصد کوئی اور ہوتا ہے، اسی طرح اس کام میں شریک لوگوں کے اپنے اپنے مقاصد ہوتے ہیں اسی طرح ساری علتوں کے پیچھے علتوں کی ایک طویل زنجیر ہوتی ہے جس کی ہر کڑی آپس میں جڑی ہوئی ہوتی ہے، اس طرح ایک ہی چیز کے ہزاروں علل سامنے آجاتے ہیں جنہیں بیان کرنے کیلئے ایک طویل عرصہ درکار ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار