

Loading content...
دوستو!ـماضی میں تو چار علتوں کا تصور تھا، پھر علل عشرہ یعنی دس علتوں کا تصور آیا، اس کے بعد تو علل لا متناہیہ کا تصور آیا اس کی وجہ یہ تھی کہ ہر علت کے پیچھے لاتعداد علتیں کار فرما ہوتی ہیں جیسا کہ ہم علت مادیہ میں سے صرف اینٹ ہی کو دیکھ لیتے ہیں دیکھئے اینٹ کیلئے مٹی کی ضرورت ہے، پانی کی ضرورت ہے، قالب کی ضرورت ہے، بھٹوں کی ضرورت ہے، بھٹوں کو خام اینٹ سے بھرنے کیلئے کیرج کرنے والی گدھا گاڑیوں یا کیرج کرنے والے دوسرے ذرائع کی ضرورت ہے، اسی طرح اینٹ کی تخلیق کیلئے علت فاعلیہ میں اینٹ ساز سے لے کر بھٹوں سے اٹھانے والوں اور صاحب مکان تک لانے والوں تک بیسیوں افراد کام کرتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار