

Loading content...
() تیسری ہوتی ہے علت صوریہ… دیکھئے ایک مکان ہے اس کا (Material) میٹریل بھی موجود ہے، معمار و مزدور بھی موجود ہیں مگر وہ معمار سارے سامان کو ایک ڈھیر کی شکل میں اوپر نیچے رکھ دیتا ہے تو کیا اسے مکان کہنا درست ہوگا؟ صاف ظاہر ہے کہ مکان کیلئے ایک شکل و صورت ایک ماڈل کی ضرورت ہے، اگر کسی مخصوص شکل میں کسی خاص ترتیب سے اس سامان کو نہ رکھا جائے گا تو وہ مکان نہیں ہوگا، اس لئے مکان کی ایک صورت و شکل ہونا چاہیے اور اس صوری حالت کو علت صوریہ کہتے ہیں اگر یہ نہ ہو تو مکان نہیں ہوگا بلکہ ایک ملبہ ہوگا کباڑ ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار