

Loading content...
دوستو!ـاگر ہمیں دولت کریمہ کیلئے کوئی کام کرنا ہے تو وہ قبل از وقت کرنا چاہیے کیونکہ میں اکثر انقلاب ایران کی مثال دیتا ہوں کہ جیسے مجدد عرفانیات جناب امام خمینی رضوان اللہ علیہ نوفل لی شاتو(فرانس) میں تھے اور ان کے کارکن سڑکوں پرٹینکوں کے سامنے اپنی جانیں بچھارہے تھے اور ہر قسمی قربانیاں دے رہے تھے ، جب تک انہوںنے شاہ ایران سے حکومت چھین نہیں لی اس وقت تک انہوں نے اپنے رہنما کو تشریف لانے کی دعوت نہیں دی اسی طرح ہمیں بھی اپنے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کیلئے بھرپورکام کرنا ہوگا اور جب سارے راستے پوری طرح صاف ہوجائیں تو پھر انہیں تشریف لانے کی دعوت دینا چاہیے مگر ہمارا حال یہ ہے کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف خود تشریف لائیں اور ظالمین کے ساتھ خود جنگ کریں اپنے اور ہمارے دشمن بھی وہ خود آکر فنا کریں اور جب اقتدار حاصل ہوجائے تو ہمیں اس میں شامل کریں اور سب سے پہلے ہماری کوتاہیوں کو معاف فرمائیں اور نصرت نہ کرنے کے جرم معاف فرماکر ہمیں اقتدار کی کرسی عطا فرمائیں تاکہ ہم ان کی حکومت میں بھی عیاشی کریں …اب آپ سوچیں کہ کیا ہم اپنے شہنشاہ آقا عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف سے بلف نہیں کر رہے ؟ کیا ہم ان کے ساتھ دھوکہ نہیں کر رہے ؟ کیا ہم ان کے ساتھ ناانصافی نہیں کر رہے ؟ کیا ہم اپنے مالک عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کے ساتھ ساری دنیا کے اصولوں کے خلاف رویہ نہیں رکھے ہوئے ہیں ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار