

Loading content...
ایک عارف فرما رہے تھے کہ جو انسان اپنی بخشش طلب کرتا اور توبہ کرکے نجات طلب کرتا ہے وہ ناصر نہیں بن سکتا کیونکہ ناصر تو وہ ہوسکتا ہے جو اپنے لئے کوئی رعایت طلب نہ کرے اور اپنے آپ کوحکومت اِلٰہیہ کے قانون کے سامنے اس طرح پیش کرے کہ اس میں رحم کی اپیل کی تمنا بھی نہ ہو تاکہ وہ ایک کھرے مال کی طرح کام آئے جو آدمی اپنے لئے جسمانی یا روحانی رعایتیں طلب کرتا ہے تو اسے اپنی زندگی اپنی عیاشی سے محبت ہے اس لئے ضروری یہ ہے کہ انسان خود احتسابی میں اپنی ذات سے اس طرح حساب لے کہ جیسے کوئی دشمن اپنے دشمن سے پائی پائی کا حساب لیتا ہے اور رائی بھر رعایت نہیں دیتا اور یہی سیلف کاؤنٹ بیلے ٹی ہی انسان کو کھرا کر سکتی ہے اور ناصر بنا سکتی ہے اس لئے ہمیں تیار ہونا چاہیے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار