

Loading content...
زیارت تو بہت بڑی ذمہ داری کا نام ہے، جسے جب بھی زیارت ہوتی ہے تو اس سے کچھ کام لینا مقصود ہوتا ہے مگر ہم اس زیارت کو مشاہد مقدسہ کی زیارت کی طرح سمجھتے ہیں کہ جہاں ہمیں صرف ثواب ملتا ہے اور ہمیں ظاہری طور پر کوئی ذمہ داری نہیں ملتی… اگر کسی نے ثواب کمانا ہے تو پھر مشاہد مقدسہ کی زیارت کرے ہاں جو اپنے لئے کوئی ڈیوٹی لینا چاہتا ہے تو پھر وہ کوشش کرے کہ شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی زیارت سے مشرف ہو، کیونکہ اس دور میں شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کو بہت سے غلاموں کی ضرورت ہے، بہت سے انصار کی ضرورت ہے، اپنی حکومت اِلٰہیہ کے قیام کیلئے کام کرنے والوں کی ضرورت ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ اس دولة الکریمہ کیلئے کون کام کرنے پر تیار ہوتاہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار