

Loading content...
دوستو!ـآج میرے پاس بہت سے لوگ آتے ہیں کہ ہمیں شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی زیارت کے اعمال بتائیں ہم ان کی زیارت کرنا چاہتے ہیں مگر کوئی یہ نہیں سمجھتا کہ زیارت کرنا تو ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے کیونکہ جب بھی ہم زیارت سے مشرف ہوں گے تو وہ زیارت ہمیں بہت سی ذمہ داریاں دینے کیلئے کروائی جاتی ہے ہمیں کوئی سرخاب کے پر نہیں لگے ہوئے کہ مولاکریم عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف ہمیں اپنی زیارت کرواتے ہیں وہ ہمیں کچھ ذمہ داریاں عطا فرمانے کیلئے ہمیں اپنی زیارت کا اعزاز عطا فرماتے ہیں، اب یہاں یہی سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا جن لوگوں کو زیارت کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے کیا وہ ان ذمہ داریوں کو نبھا رہے ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار