

Loading content...
اس لئے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی حکومت کیلئے کسی جذباتی ہنگامے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی حکومت ایک بہت ہی لنتھی اورلانگ ٹرم (Lengthy and Long Term) گورنمنٹ ہے اس میں جو لوگ وقتی جذبات سے مخلص ہوجائیں گے وہ زیادہ دیر تک دیانت داری کے اصولوں پر کاربند نہیں رہ سکیں گے بلکہ ایک عرصہ گزرنے کے بعد وہ پھر کرپٹ ہوجائیں گے اس لئے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کو جو مشینری چاہیے وہ جذباتی فیصلوں سے آنے والی مشینری نہیں ہے بلکہ انہیں تو ایسے اہل کار اور عہدہ دار درکار ہیں جن پر طوالت وقت کا کوئی اثر ہی نہ ہوسکے…جو دور غیبت کی طوالت کے باوجود اپنا (Track of Life) ٹریک آف لائف ایسا بنا چکے ہوں کہ اگر لاکھوں برس کا فاصلہ ہی کیوں نہ ہو وہ اپنے ٹریک(Track) پر چلتے رہیں… جیساکہ ریل گاڑی کی ایک پٹڑی ہوتی ہے وہ اس سے ادھر ادھر نہیں جا سکتی اسی طرح ان لوگوں کی زندگی ہی اسلامی و شرعی اصولوں کی پٹڑی پر ایک گاڑی کی طرح رواں دواں ہو، جنہیں یورپ کی عیاشی کی یلغار اور ایجنسیوں کے پیسوں کی بھرمار اور حکومتوں کے ظلم و ستم اپنی پٹڑی سے نہ اتار سکیں اور وہ خروج سے پہلے ہی اپنی زندگی کو مابعد الخروج کے زمانے کی زندگی کی طرح گزار رہے ہوں اور نظام عدل ان کی فطرت ثانیہ بن چکا ہواس لئے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی غیبت کو ایک امتحان کہا گیا ہے کہ اس میں کھرے کھوٹے کی پرکھ ہے اسی لئے فرمایا گیا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار