

Loading content...
دوستو!ـہوتا یہ ہے کہ عوام کچھ معاشی و معاشرتی واقتصادی و روحانی مسائل کی شکار ہوتی ہے تو وہ ادھر ادھر دیکھتی ہے کہکوئی ہے کہ جو ان کیلئے مسیحا بن کر آئے عین اس وقت کوئی آدمی انقلاب لانے کی بات کرتا ہے عوام میں شعلہ بیانی کرکے ان کے جذبات و جوش کے شعلہ کو بھڑکا دیتا ہے اور اس طرح اسے جذباتی افراد کا ساتھ مل جاتا ہے اور اس جذباتی ماحول میں کرپٹ سے کرپٹ آدمی بھی جذبات سے مغلوب ہوکر مخلص آونسٹ (Honest) بن جاتا ہے اس طرح وہ لوگ وقتی جذباتی فضا سے متاثر ہوکر پوری طرح سے انقلاب سے مخلص ہو کرکام کرتے ہیں وہ جانی ومالی وناموس کی قربانیاں تک دے دیتے ہیں اور وہ کلی طور پر نظریاتی لوگ بن کر کام کرتے ہیں مگر جب انقلاب آجاتا ہے اور وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو پھر انہیں امور حکومت سنبھالنا پڑتے ہیں اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ ان کے جذبات ٹھنڈے ہونا شروع ہوجاتے ہیں تو ان کی سابقہ شخصیت واپس آنا شروع ہوجاتی ہے اور جذبات سے سرخ لوہا ٹھنڈا ہو جاتا ہے تو ان کی کرپٹ شخصیت واپس اپنی حالت پر آجاتی ہے اور پھر وہ حکومت سنبھالنے والے لوگ خود کرپشن میں لگ جاتے ہیں جس کی وجہ سے انقلاب لانا بے سود ہوجاتا ہے کیونکہ جو انسان کو ایک جابر انہ یا ظالمانہ نظام سے نکالنے کیلئے آئے تھے وہ خود ظالم و جابر بن کر مسلط ہوجاتے ہیں اور اپنی ذات کو قانون سے بالا کوئی ہستی ماننا شروع کر دیتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار