

Loading content...
جو لوگ حکومت اِلٰہیہ سے کفر کرنے والے ہیں وہ اس کے معاملے میں شکوک و شبہات میں پڑے رہیں گے تااینکہ ان پر یہ قیامت اچانک ٹوٹے گی اور انہیں روز عقیم کے عذاب کا مزا چکھنا پڑے گا اور اس دن فرمایا جائے گا کہ آج حکومت اللہ د کی ہے اور وہی سب کے مابین فیصلہ صادر فرمائے گا ٭ولتسئلن یومیذ عن النعیمؐ… یعنی اس دن شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کے بارے میں سب سے پوچھا جائے گا کہ ان کے بارے میں تم نے کیا رویہ رکھا تھا ]نعیم بھی شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کا ایک اسم قرآنی ہے[اور جو لوگ اس دن پر ایمان رکھنے والے ہوں گے وہ شہنشاہ زمانہ شہنشاہ نعیم عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کے دلنواز باغات میں دیدار قدیر کے مزے لے رہے ہوں گے … اب اس مقام پر ہمیں بھی سوچنا ہے کہ کیا ہم اس حکومت اِلٰہیہ کے معاملے میں یقین کامل رکھتے ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار