

Loading content...
دوستو!ـہمیں یہ باتیں سوچنا چاہیے اگر نقصان ہو رہا ہے تو ہمار اہو رہا ہے، اگر خراب ہے تو ہماری دنیا کا نظام خراب ہے، اگر بے سکونی اور محرومی و ہلاکت ہے تو وہ انسانیت کی ہے، اگر برباد ہورہا ہے تو وہ انسان ہی ہے، اور اگر فائدہ ہونا ہے تو وہ بھی ہمار اہونا ہے، اگر حکومت بننا ہے تو وہ بھی ہماری ہی بننا ہے، ورنہ شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی حکومت اِلٰہیہ تو ازلی و ابدی ہے انہیں اس حکومت کے قیام سے کوئی مزید فائدہ نہیں ہونے والا، دشمن سے انتقام ہی لینا ہے تو وہ ان کے ہاتھ سے مرنے کے بعد بھی دور نہیں ہیں، وہ ہمیں دکھائے بغیر بھی انہیں جہنم کے کتوں کے حوالے کر سکتے ہیں، انہوں نے تو یہاں حکومت ہمارے فائدے کیلئے قائم کرنا ہے، اگر ہم انہیں دعا کرتے ہیں تو اس میں ہم ان پر ترس کھا کر دعا کرتے ہیں اور گویا ان پر احسان کرتے ہوئے دعا کرتے نظر آتے ہیں، دو ستو بات یہ نہیں ہے بلکہ حقیقت تو اس کے بر عکس ہے کہ احسان تو اس ذات نے کرنا ہے، ترس تو اس ذات نے کرنا ہے، نجات دینا ہے تو ہمیں دینا ہے، اس میں ان کا کوئی ذاتی فائدہ نہیں بلکہ ہمارا ہی فائدہ ہے، انہوں نے ہمارے لئے اس دنیا پر حکومت فرمانا ہے اور ہمیں اپنے راج کی ایک جھلک دکھاناہے، اگر ساری دنیا نہ بھی چاہے تو ان کی حکومت کا قیام ہونا ہی ہونا ہے، اس میں نقصان تو اس کا ہے جو اس حکومت کو دیکھنے یا پانے سے محروم رہے گا، مالک کی خوشیوں کا میلہ تو ہر صورت میں لگنا ہے، اس لئے ہمیں ان کی نصرت کیلئے تیار ہونے کی ضرورت ہے، اس وقت سارے سرگروہ رندانِ عشق پریشاں ہیں کہ شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کے حضور جلدی سے جلدی جانثار پیش کریں، ادھر منتظرین کا جو حال ہے وہ ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار