

Loading content...
دوستو!ـمیں نے انقلاب ایران کی ایک مثال آپ کو دی ہے کہ جنا ب آیة اللہ خمینی رضوان اللہ علیہ ونور اللہ مرقدہ خود نوفل لی شاتو ]فرانس[میں تشریف فرما تھے اور یہاں ایران کے جانفروشوں نے اپنے جانیں سڑکوں پر لگادیں اور ان کا حکم ملا کہ خیابان را ترک نکیند تو انہوں نے ٹینکوں کے سامنے اپنے جسموں کی دیوار کھڑی کردی اور سڑکوں کو نہیںچھوڑا… اس طرح ہزاروں لاکھوں افراد نے اپنے جانوں کی قربانیاں دے کر اپنے لیڈر کی جھولی میں بڑی کامیابی کے ساتھ حکومت ڈال دی… اور ہمارا اپنے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کے بارے میں یہ رویہ ہے کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ وہ ذات سب کچھ آکر خودکریں، ہمیں ان کیلئے کچھ بھی نہ کرنا پڑے وہ خود دشمنوں سے لڑیں، سارا راستہ خود صاف کریں اور اپنی حکومت کو جب اچھی طرح قائم فرما لیں تو ہمیں صرف عیاشی کیلئے بلایا جائے اور ہم بس جشن منانے کیلئے اور مرغے حرام کرنے اور حلوہ پوری برباد کرنے کیلئے وہاں جائیں… یہ رویہ ساری دنیا کے اصولوں سے مختلف ہے کہ قربانیاں لیڈر سے دلوائیں اور فائدہ عوام کاہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار