

Loading content...
آپ نے دیکھا یا سنا ہوگا کہ جب کسی ایگزیکٹو (Executive) کی سیٹ یعنی اے سی یا ڈی سی یا اس جیسے بڑے عہدوں کیلئے لوگ ضرورت ہوتے ہیں تو ان کا انٹر ویو ہوتا ہے اور اس میں ان کی ذہنیت کا امتحان ہوتا ہے کہ کیا یہ لوگ اس کام کیلئے موزوں بھی ہیں یا نہیں، یعنی ان میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ کسی کمپلکس (Complex) کے شکارتو نہیں، گھٹیا ذہن کے تو نہیں، بکاؤ مال تو نہیں ہیں، کیا ان میں عزت نفس نام کی کوئی چیز موجود ہے یا نہیں، کیونکہ یہ عہدے عزت دار عہدے ہوتے ہیں… اب اسی سے آپ سمجھیں کہ مالک کو ایسے لوگ درکار ہیں جو عزت دار ہوں اور ان سے کسی بھی صورت میں کوئی ایسا کام نہ ہو جو انہیں گھٹیاا ور کمینہ ثابت کرے، اصولوں کے پابند لوگ درکار ہیں، انہیں جوان مرد درکار ہیں، انہیں کام کرنے والے محنتی لوگ درکار ہیں اور ایسے لوگوں کی جماعتوں میں کمی ہے کیونکہ ان جماعتوں میں شریک تو بہت لوگ ہیں جبکہ ان صفات کے حامل لوگ نہ ہونے کے برابر ہیں اور ہر سرگروہ منتظرین چاہتا ہے کہ چاہے وہ صرف تین چار افراد ہی کیوں نہ دے سکے مگر وہ خالص ہوں کھرے نوٹ ہوں بریلر نہ ہوں… اب پھر عرض کروں گا کہ اپنے بستر پر رات کو انصاف کے ساتھ اپنے ضمیر اور اپنی ذات سے سوال کریںکہ کیا واقعی شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کو آجانا چاہیے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار