

Loading content...
میں آپ کو ماضی کی ایک مثال عرض کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے کوفہ کے شیعوں کی طرف اپنے پاک بھائی جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کو نمائندہ بنا کر روانہ فرمایا اور انہیں حکم فرمایا کہ جب ہمارے خروج کی راہ ہموار ہوجائے تو ہمیںدعوت دے دینا ہم تشریف لائیں گے… مگر ہوا یہ کہ کوفہ والوں نے پہلے جوش میں دھڑا دھڑ بیعت کی اور ظاہر یہی ہونے لگا کہ اب سارا کوفہ پوری طرح تیار ہے اور اس ظاہر کو دیکھ کر جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام نے شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کو دعوت دے دی مگر جب شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام وہاں پہنچے تو حالات ایک دم تبدیل ہوچکے تھے اور وہی کوفی دشمن ہوچکے تھے…
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار