

Loading content...
اس کیلئے بعض نے دیگر مذاہب میں سے لوگوں کو لینا شروع کردیا ہے اور شیعہ کمیونٹی سے ایک دم باہر چلے گئے ہیں، وہاں بھی وہی مسائل ہیں مگر شیعوں سے قدرے کم ہیں کیونکہ ان لوگوں میں یہ زعم باطل نہیں ہے کہ وہ ہر حال میں جنت جائیں گے چاہے وہ کچھ بھی کریں جنت ان کی فرنٹ پاکٹ (Front Pocket) میں ہے یہ تصور اور یہ خوش فہمی صرف شیعوں میں ہے اس لئے ان میں سے کوئی بھی سدھرنے کی طرف جلدی مائل نہیں ہوتا بلکہ ماتم اور عزاداری چاہے جیسی بھی ہے اسی کو کافی سمجھتا ہے، دیگر مذاہب میں یہ بات نہیں ہے بلکہ وہ اپنی نجات کے بارے میں سوچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ مذہب کوئی سیاسی پارٹی نہیں ہے کہ جس میں صرف پارٹی جوائین (Join) کرنے سے ساری سہولیا ت خود بخود مل جاتی ہیں بلکہ وہ سمجھتے ہیں کسی بھی پارٹی میں جگہ اور مقام بنانے کیلئے کچھ نہ کچھ قربانیاں دینا پڑتی ہیں اس لئے وہ لوگ قربانیوں کیلئے تیار ہوجاتے ہیں مگر انہیں اصل مقام تک لانے میں کافی وقت کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے معتقدات کو درست کرنا، اعمال اور فرائض سمجھانا، تزکیات، ریاضات میں لگانا اور سب سے بڑی بات ہے ان کی نیت کو تادیر درست رکھنا… یہ وہ مسائل ہیں جن سے سارے اہل جماعت پریشان ہیں …… کئی لوگوں نے تو اسلام کے باہر جھانکنے کی کوشش بھی کی ہے اور وہ ہندو، سکھ، عیسائیوں، یہودیوں میں کام کر رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ان کی پروگریس فی الحال بہت اچھی ہے مگر ہمارے لئے خطرے کا الارم بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ دوسری قومیں اور دوسرے مذاہب کے لوگ تو اس حکومت اِلٰہیہ میں سہیم و شریک ہوجائیں اور ہم جو ہمیشہ ان کے کہلوانے والے ہیں محروم ہوجائیں اس سے بڑھ کر بدنصیبی اور کیا ہوگی؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار