

Loading content...
اگر نفس کے حکم پر نظام چلائے گا تو اس کا انجام کیا ہوگا؟ خدا نہ کرے نظام حکومت کی ناکامی کے سوا کیا ملے گا اگر ایسا ہی نظام اس دنیا پہ نافذ کروانا ہے تو پھر وہ پہلے ہی چل رہا شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کو بلانے کی کیا ضرورت ہے؟ ایسا نظام تو ہم خود پہلے چلا رہے ہیں، جس کے ہاتھ میں جتنے اختیارات ہیں انہیں ہم بری طرح استعمال پہلے کر رہے ہیں، نفس کی خواہشات کی تکمیل تو ہم پہلے ہی کر رہے ہیں اس لئے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کو زحمت کیوں دیں؟…یہی وجہ ہے کہ اس دور میں سرگروہان منتظرین انتہائی پریشان ہیں کہ وہ کیا کریں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار