

Loading content...
اب سب کیلئے جو ایک مسئلہ ہے وہ یہ ہے کہ جن جن نمائندگان نے اپنی اپنی جماعتیں بنائی ہوئی ہیں وہ دیکھ رہے کہ ان کی جماعتوں میں شمولیت کی حد تک توکچھ نہ کچھ جوش پایا جاتا ہے مگر وقت کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیتوں کو زنگ لگتا جارہا ہے اور جماعت کے لوگوں میں ترقی کی بجائے تنزلی کا رجحان غالب ہے اور شیطان انہیں کمزور کرتا جا رہا ہے اور وہ خواہشات نفس کے سامنے سپرانداز ہوتے جا رہے ہیں، اس لئے سارے نمائندگان زمانہ اس وقت پریشان ہیں کہ وہ کیا کریں اور وہ پریشانی ان کے چہروں اور رویوں سے دیکھی جا سکتی ہے کیونکہ ایک طرف تو یہ حکم ہے کہ انہیں ایک کامل جماعت فراہم کرنا ہے خالص موتی پیش کرنا ہیں مگر جو جو لوگ مل رہے ہیں وہ موتی بن کر آتے ہیں اور چند دنوں میں اپنی چمک کھو دیتے ہیں اب یہی بات ان کیلئے لازماً پریشانی کا باعث ہے کہ وہ مل کر دعاکریں اور شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کو دعوت دیں بھی تو کس حوالے سے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار