

Loading content...
اب یہاں تک تو بات درست ہے… مگر بات اس سے بھی آگے ہے اور وہ یہ ہے کہ سارے سرگروہ منتظرین اپنی اپنی جماعت تشکیل دے رہے ہیں اور اپنی جماعت کو پالش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ جب بھی شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف تشریف لائیں تو جتنے زیادہ ممکن ہوں وہ مخلص لوگ ان کی خدمت میں پیش کریں اور زیادہ سے زیادہ انصار و معاونین ان کی خدمت میں پیش کریں اور سارے نمائندوں کے پیش کردہ جوانوں میں سے پھر منتخب فرما کر انہیں نظام حکومت سونپا جائے اور جو نمائندے اس وقت اس دنیا میں کام کررہے ہیں وہ یہ نہیں چاہتے کہ مالک ازل عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کو کوئی زحمت ہو بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ شہنشاہ معظم تخت نشین ہو ں اور نظام حکومت کے مسائل سے انہیں کوئی سابقہ نہ پڑے بلکہ انہیں ایک ایسی مشینری ملنا چاہیے جو سارے کام خود اس طرح چلائے جیسا کہ شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف چاہتے ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار