

Loading content...
جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ جب بھی کوئی انقلاب آتا ہے تو اس میں ایک تو لیڈر ہوتا ہے پھر اسے ایک مشینری درکار ہوتی ہے کہ جس سے وہ اپنے نظام کو قائم کرتا ہے جیسا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ کسی بھی حکومت کی کامیابی اور ناکامی کا انحصار اس کی مشینری پر ہوتا ہے، جس حاکم کی مشینری جتنی دیانت دار اور مخلص ہوتی ہے اس کی حکومت اتنی کامیاب ہوتی ہے اس کا نظام اتنا خوش اسلوبی سے رائج و نافذ ہوجاتا ہے اور جس حاکم کی مشینری کرپٹ ہو وہ خود چاہے کتنا بڑا مخلص اور دیانت دار کیوں نہ ہو اس کی حکومت ناکام ہوجاتی ہے کیونکہ نظام کا نفاذ تو مشینری نے کرنا ہوتا ہے جیسا کہ ہم اپنے ملک میں آنے والی حکومتوں کی ناکامی کی اگر واحد وجہ تلاش کریں تو پتہ چلتا ہے کہ واحد وجہ کرپٹ مشینری ہے کرپٹ بیورو کریٹس ہیں کرپٹ ایگزیکٹیو ز (Executives) ہیں اسی طرح کوئی بھی حکومت ہو اس کیلئے نظام کا اچھاہونا جتنا ضروری ہے اس سے زیادہ ضروری ہے کہ اس کی مشینری اچھی ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار