

Loading content...
حقیقت یہ ہے کہ شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی حکومت کے ظہور و قیام کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے کیونکہ شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کو حکومت کے قیام کیلئے ایک بڑی معاون جماعت کی ضرورت ہے اور اس میں کارکن درکار ہیں جو ان کے احکامات کو نافذ کرنے میں ان کی معاونت کریں اور اس کام کیلئے کئی جماعتیں اپنے اپنے مقام پر کام کر رہی ہیں اور لوگوں میں شعور بیدار کر چکی ہیں اور وہ جانتی ہیں کہ ہماری طرف سے جب بھی مل کر شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کو تشریف لانے کی دعوت دی جائے گی تو وہ فوراً قبول فرمائیں گے مگر ہم دیکھ رہے ہیں کہ جو لوگ شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کیلئے کام کر رہے ہیں وہ انتہائی پریشان ہیں اس کی وجہ کیا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار