

Loading content...
دوسری طرف یہ فتوے بھی آرہے ہیں کہ سادات کو اتنے خمس کی کیا ضرورت ہے یہ ملکی فلاح و بہبود کے کاموں پر صرف کرنا چاہیے… اور فلاحی ادارے سوائے درسوں کے کوئی نظر نہیں آتے اور عوامی خیر کیلئے عوام بھی صرف ایران کے ہی ہیں پاکستان تو زیورچ ہے جس میں کوئی غریب رہتا ہی نہیں… یہ مال امام کی بندر بانٹ شروع ہے اور شیعہ مذہب سے وابستہ ہر آدمی کسی نہ کسی طرح سے قوم کی دولت نچوڑنے میں لگا ہوا ہے اور اسے اس سے فرصت بھی نہیں ہے کہ وہ یہ دیکھے کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کے شب روز کیسے گزر رہے ہیں؟ یا ہمیں ان کیلئے بھی کچھ نہ کچھ کرنا چاہیے … یہ ساری باتیں میں نے صرف کچھ چیزوں کی نشاندہی کیلئے کہی ہیں جنہیں آپ اچھی طرح دیکھ اور سن رہے ہیں افسوس یہ ہے کہ آپ سمجھ نہیں رہے ہیں کیونکہ آپ کو سوچنے کا اختیار نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار