

Loading content...
سقیفہ بنی ساعدہ میں ہوا یہ تھا کہ حق رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم و آل رسول علیہ الصلوات والسلام کو حق حاکم بنا لیا گیا تھا یعنی خمس کے بارے میں یہی سوچا گیا تھا کہ خمس ہر حاکم وقت کی کنبہ پروری کیلئے مخصوص کیا گیا ہے اسی لئے انہوں نے فدک اور دیگر اخماس (جو سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے سے آل رسول یعنی آل عبد المطلب علیہ الصلوات والسلام پر صرف ہوتے تھے) ہتھیا لئے اور اس طرح تیسری خلافت کے زمانے میں مروان جو دامادِ خلیفہ تھا اسے فدک دیا گیا اور عمر ابن عاص جو خلیفہ کا بہنوئی تھا اسے افریقہ کا خمس معاف کر دیا گیا اور خمس میں سے امت کو کچھ بھی نہ دیا جاتا تھا بلکہ وہ صرف خلیفہ کی کنبہ پروری کیلئے مخصوص تھا… اسی طرح آج وہی خمس شہنشاہ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیْف کی اجازت کے بغیر تصرف میں لایا جا رہا ہے اور سہم سادات اور سہم امام علیہ الصلوات والسلام و سہم آل رسولؐ، سادات کی بجائے متصرفان خمس کی کنبہ پروری کیلئے مخصوص نظر آتا ہے اور آج بھی سقیفے والی آواز کی بازگشت ہمیں اپنی سٹیج سے سنائی دیتی ہے کہ یہ ٹیکس رائل فیملی (Royal Family) کیلئے مخصوص تھا ]یعنی کنبہ پروری کیلئے مخصوص تھا[
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار