

Loading content...
یہ بھی ساری دنیا جانتی ہے کہ کچھ مقررین ہائی جینٹری (High Gentry) کے مقرر شمار ہوتے ہیں کئی مڈل کلاس کے مقررین ہوتے ہیں اور کچھ بیچارے تھرڈکلاس کے عوامی مقرر ہوتے ہیں اور جو ہائی جینٹری (High Gentry) کے مقرر ہیں انہیں کوئی عام آدمی تو بلا بھی نہیں سکتا کیونکہ ہزاروں روپے فی گھنٹے کے حساب سے کوئی ایسا آدمی تو نہیں دے سکتا جو تازہ مزدوری کی کمائی سے بچوں کا پیٹ پال رہا ہو اور ہائی جینٹری (High Gentry) کے مقررین ایک مخصوص کیلی بر (Caliber) اور سٹیٹس (Status) کی علامت ہوتے ہیںیعنی امیرانہ لباس اور لگژری گاڑی ان کی پہچان ہوتی ہے اور امیر لوگ انہیں اپنی امارت کے اظہار کا ایک بہترین ذریعہ سمجھتے ہیں کہ ہزاروں لوگوں کو ہم دکھا دیں کہ ہم نے فلاں صاحب کو ایک لاکھ روپیہ تین مجالس کا دیا ہے ہم کتنے بڑے امیر بھی ہیں اور کتنے بڑے مومن بھی ہیں کیونکہ اتنے پیسے کوئی عام آدمی خرچ کر ہی نہیں سکتا، ایسی بہت سی باتیں ہیں اگر آپ مشاہدہ کریں گے تو نظر آجائیں گی میں کیا کیا بتاتا پھروں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار